Barley dalia benefits - جو کا دلیہ کھائیں وزن میں کمی سمیت ڈھیروں فائدے پائیں

Posted by M Shahid Latif on

ماہرین کے مطابق جو میں وٹامنز، معدنیات، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ کا خزانہ ہوتا ہے۔ ایک حالیہ طبی و غذائی تحقیق بتاتی ہے کہ روزانہ دلیہ کا ایک چھوٹا پیالہ کھانا لمبی اورصحت مند زندگی کی کلید بن سکتا ہے۔

جو کا دلیہ آرڈر کرنے کے لیے ابھی ای کھوکھا کا شاپ سیکشن وزٹ کریں۔

جو چونکہ ایک ریشہ دار غذا ہے اس لیے اسے کھانے سے دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی اور ڈائیٹنگ کرنے والے افراد صبح کے ناشتے میں دلیے کا انتخاب کرتے ہیں۔

زنک، تانبا، میگنیشیئم، آئرن اور تھائیم جیسے اجزا رکھنے والا جو کا دلیہ صرف ناشتے میں ہی نہیں بلکہ دن کے کسی بھی حصے میں استعمال کر کے اس کے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

سویڈن میں واقع لیونڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد واضح کیا ہے کہ جو کے دلیے کا مسلسل استعمال وزن میں کمی سمیت امراض قلب اور ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو سے متعلق ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں پائے جانے والا خصوصی فائبر طبی لحاظ سے صحت کے لیے بہت مفید ہے اور اس کا دلیہ لوگوں کی خوراک کی اشتہا کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ نتیجتا جسم میں بسیار خوری کی وجہ سے پیدا ہو جانے والی اضافی چربی پیدا ہونے کا سلسلہ رک جاتا اور پہلے سے موجود فالتو چربی پگھلنے لگتی ہے۔ اس عمل سے جسم تندرست اور صحت مند رہتا ہے۔

جو کا دلیہ آرڈر کرنے کے لیے ابھی ای کھوکھا کا شاپ سیکشن وزٹ کریں۔


Share this post



Newer Post →